ہوبارٹ : ( ویب ڈیسک ) بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کے 53 ویں میچ میں سڈنی سکسرز نے ہوبارٹ ہریکینز کو 24 رنز سے شکست دے دی۔
پیر کو ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں سڈنی سکسرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔
سٹیون سمتھ نے 33 بالوں پر 66 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ بین دوارشس 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ہوبارٹ کی طرف سے پیٹرک ڈولے نے 42 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
سڈنی کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہریکینز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا سکی، زاک کرولی نے 49 رنز کی اننگز کھیلی، ٹم ڈیوڈ 24 نے رنز بنائے۔
فاتح ٹیم کے کھلاڑی سٹیون سمتھ کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
It s Steve Smith s world, we re just living in it @KFCAustralia #BBL12 pic.twitter.com/kpfKNgLXK2
— KFC Big Bash League (@BBL) January 23, 2023