ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی ماضی کی فلموں کے ایکشن ہیرو سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی تقریب سنیل شیٹی کے کھنڈالا کے بنگلے میں ہوئی جس کی تصاویر بھی اب سامنے آگئی ہیں۔
“In your light, I learn how to love…”
— K L Rahul (@klrahul) January 23, 2023
Today, with our most loved ones, we got married in the home that’s given us immense joy and serenity. With a heart full of gratitude and love, we seek your blessings on this journey of togetherness. @theathiyashetty pic.twitter.com/1VWxio5w6W
میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانوں کیلئے کاک ٹیل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا، شادی کی سنگیت کی تقریب میں دونوں کے خاندانوں سمیت دوستوں نے شرکت کی۔