ممبئی: (ویب ڈیسک) راکھی ساونت کے خاوند عادل درانی نے اپنی اہلیہ کی گرفتاری کی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔
عادل درانی نے کہا کہ راکھی بذات خود پولیس سٹیشن گئیں اور پولیس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دیا۔
عادل نے بھارتی میڈیا کو دئیے انٹرویو میں کہا کچھ روز قبل راکھی کو پولیس سٹیشن بلایا گیا تھا، کام میں مصروفیت کے سبب وہ نہیں جا سکیں، وہ مراٹھی بگ باس میں تھیں، جب وہاں سے باہر آئیں تو اپنی والدہ کی خراب صحت کے باعث ہسپتالوں کے چکر لگانے لگیں ۔
راکھی ساونت کے شوہر نے کہا کہ راکھی اپنے بیانات ریکارڈ کرانے خود پولیس سٹیشن گئی تھی، پولیس نے ان کا موبائل رکھ لیا جو کچھ دنوں میں واپس کر دیں گے ۔