آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ، بابر، رضوان نمبر ون پوزیشن کے قریب پہنچ گئے

Published On 12 April,2023 03:42 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو 906 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، پہلے نمبر کے حصول کی دوڑ میں قومی کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان سوریا کمار یادیو کے قریب پہنچ گئے ہیں، پوائنٹس کے اعتبار سے محمد رضوان کا 811 پوائنٹس کیساتھ دوسرا جبکہ بابر اعظم کا 755 پوائنٹس کیساتھ تیسرا نمبر ہے۔

ساؤتھ افریقہ کے ایڈن مارکرم 748 پوائنٹس کیساتھ چوتھے، نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے 745 پوائنٹس کیساتھ پانچویں،ساؤتھ افریقہ کے ریلے رؤسو 724 پوائنٹس کیساتھ چھٹے، متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم 716 پوائنٹس کیساتھ ساتویں، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 705 پوائنٹس کیساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔

اسی طرح آسٹریلوی بلے باز ایرون فنچ 680 پوائنٹس کیساتھ نویں اور انگلینڈ کے جوز بٹلر 670 پوائنٹس کیساتھ دسویں پوزیشن پر ہیں، بابر اعظم اور محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز میں پوائنٹس بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

ٹی ٹونٹی بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے، وانندو ہسارنگا چوتھے نمبر پر آگئے ہیں، افغانستان کے فضل حق دوسرے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، اسی طرح سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔