لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق ہونے والی چہ مگوئیوں پر ردعمل دے دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں نجم سیٹھی نے کہا کہ کئی ماہ سے کرکٹ اور میڈیا کے حلقوں میں بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھنے کے فائدہ اور نقصان پر بحث ہو رہی ہے، بابر کو تینوں فارمیٹ کا کپتان برقرار رکھنے پر بحث کی جارہی ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ فیصلہ چیئرمین کا ہے، میں نے پہلے چیئرمین سلیکشن کمیٹی شاہد آفریدی اور اب ہارون رشید کے خیالات جانے۔
1/3 For months media and cricketing circles have been discussing pros and cons of retaining Babar Azam as captain in all formats of the game. Since this decision is ultimately Chairman’s, I have sought views of Selection Committees headed by Shahid Afridi and now Haroon Rashid.
— Najam Sethi (@najamsethi) April 10, 2023
انہوں نے کہا کہ دونوں کمیٹیوں کا خیال تھا کہ یہ بات میرٹ پر پورا اترتی ہے کہ اس پر بحث ہو، اس کے بعد دونوں اس نتیجے پر پہنچے کہ صورتحال جوں کی توں رہنی چاہیے، میں نے پبلک میں اس تمام صورتحال کو بیان کیا۔
نجم سیٹھی نے کہا حتمی تجزیہ یہ ہے کہ اس کا فیصلہ موجودہ صورتحال کی کامیابی اور ناکامی سے مشروط ہوگا۔
2/3 Both Committees thought matter merited discussion but both later came to the conclusion that the status quo should be retained. I have subsequently publicly stated this position. In the final analysis my decision will be subject to the success or failure of status quo.
— Najam Sethi (@najamsethi) April 10, 2023
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے سلیکٹرز ، ڈائریکٹرز کرکٹ آپریشنز اور ہیڈکوچ رہنمائی کریں گے، مجھے توقع ہے کہ وہ مجھے مشورہ دینے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہوں گے۔
3/3. I will also be guided by what the Selectors and Director Cricket Ops and Head Coach have to say going forward. I expect they will be in the best position to advise me. Therefore we should support Babar and not make matter controversial in interests of national team.
— Najam Sethi (@najamsethi) April 10, 2023
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ہمیں بابر کو سپورٹ کرنا چاہیے اور اس معاملے کو قومی ٹیم کے مفاد میں متنازع نہیں بنانا چاہیے۔