لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔
وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے نجم سیٹھی کی سربراہی میں ایک مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی مدت 20 اپریل کو ختم ہو گئی۔
سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے وزیراعظم ہاؤس کو بھیجی گئی سمری میں پی سی بی کے معاملات کو چلانے کیلئے 2 سے 4 ہفتوں کی توسیع کی سفارش کی گئی تھی، جس پر حکومت نے مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔