پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

Published On 24 April,2023 12:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 5 میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آخری میچ آج راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس کو 5 میچوں کی سیریز میں1-2کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے 2 میچز میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ تیسرے میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا چوتھا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا اور اب آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔