کابل : ( ویب ڈیسک ) افغانستان نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے 15 رکنی ون ڈے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
آئندہ ماہ ہونے والی ون ڈے سیریز کیلئے افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کے سپرد کی گئی ہے جبکہ فاسٹ باؤلر عبدالرحمان کی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں رحمت شاہ، نجیب اللہ زادران، ابراہیم زادران، محمد نبی، نور احمد، رحمان اللہ گرباز، اکرم علی خیل، مجیب الرحمان، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، فرید احمد مالک، فضل حق فاروقی اور ریاض حسین شامل ہیں۔
شاہد اللہ کمال، یامین احمد زئی، ضیاء الرحمان اکبر اور گلبدین نائب کو ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین میرواعظ اشرف نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ سے قبل ہونے والی سیریز سے کھلاڑیوں کو اچھی تیاری کا موقع ملے گا، ہم اچھا کمبی نیشن بنانے کی کوشش کریں گے۔