ایمرجنگ کرکٹ ایشیا کپ کیلئے قومی ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

Published On 24 May,2023 03:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایمرجنگ کرکٹ ایشیا کپ میں شمولیت کیلئے پاکستان کی قومی ویمن اے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

ایمرجنگ کرکٹ ایشیا کپ میں قومی ویمن اے ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناء کریں گی، ایونٹ کا آغاز 12 جون سے ہو گا، پاکستان ویمن اے ٹیم اپنا پہلا میچ 13 جون کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ویمن اے ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ 17 جون کو ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 21 جون کوکھیلا جائے گا۔