ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی مشروط حمایت کر دی

Published On 23 May,2023 02:27 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ 2023ء میں بھارت نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کیلئے رضامندی تو ظاہر کردی تاہم ساتھ ایک شرط بھی رکھ دی ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کیلئے شرط رکھی ہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ میں شرکت کیلئے تحریری طور پر یقین دہانی کروانی ہوگی۔

ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیا کپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا اور نیوٹرل وینیو متحدہ عرب امارات یا سری لنکا ہو سکتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ اس حوالے سے باضابطہ اعلان 27 مئی کے اجلاس کے بعد کرے گا جبکہ ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارتی فیصلے کے بعد کرے گی۔

Advertisement