لندن: (ویب ڈیسک) قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے انجری کا شکار ہونے کے بعد ٹوئٹر پر اپنا پہلا بیان جاری کردیا۔
گزشتہ روز شاداب خان انگلینڈ میں ٹی 20 بلاسٹ میں سسیکس کی جانب سے ڈیبیو میچ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
اب اپنی انجری سے متعلق پاکستانی کرکٹر نے مداحوں کو مطلع کیا ہے۔
شاداب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا الحمدللہ میں بہتر ہوں اور اچھا محسوس کر رہا ہوں، میرے ٹیسٹ ہو چکے ہیں ۔
Alhamdulilah I am better and feeling good. My concussion tests are all done. As a precaution I will take rest for a few days. Thank you for all ur prayers and support
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) May 27, 2023
آل راؤنڈرز نے مزید لکھا احتیاط کے طور پر میں کچھ دن آرام کروں گا، آپ سب کی تمام دعاؤں اور تعاون کا شکریہ ۔