پی سی بی نے 4 رکنی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا

Published On 21 May,2023 02:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 4 رکنی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے انٹرویو کے بعد سلیکشن پینل کا اعلان کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چار رکنی نئی قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی ہے، ہارون رشید قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

کمیٹی میں مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور حسن چیمہ شامل ہیں، پہلی بار ڈیٹا انلسٹ حسن چیمہ کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

نئی سلیکشن کمیٹی پاکستان ٹیم، شاہین اور انڈر 19 ٹیم کی سلیکشن کرے گی۔
 

Advertisement