ہرارے: (ویب ڈیسک) پاکستان شاہینز کو زمبابوے اے کے خلاف پہلے ون ڈے میں 24 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان شاہینز کے کپتان عمران بٹ نے ٹاس جیت کر زمبابوے اے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو 45اعشاریہ 3 اوورز میں234 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
زمبابوے کی جانب سے رائن برل 69 رنز بنا کر نمایاں رہے، کلائیو مداندے 34، کریگ ارون 10، سیان ولیمز 20 جبکہ کپتان ویلنگٹن مازاکادزا 25رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: واحد ٹی 20، پاکستان انڈر 19 ٹیم نے بنگلہ دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان شاہینز کی طرف سے عامر جمال نے 4، میر حمزہ نے 3 جبکہ شاہنواز دھانی نے 2 اور مہران ممتاز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان شاہینز کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور 29رنز پر 3 وکٹیں گرگئی تھیں، کپتان عمران بٹ 6، صائم ایوب 8 اور محمد حریرہ 3 رنز بناسکے،تینوں وکٹیں ٹینڈائی چتارا نے حاصل کیں۔
میزبان ٹیم کی طرف سے ٹینڈائی چتارا سب سے کامیاب بولر رہے انہوں نے 37 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں، ویلنگٹن مازا کادزا نے 32 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔