پاکستان کپ ویمنزکرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 مئی سے ہوگا

Published On 17 May,2023 05:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کپ ویمنزکرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 مئی سے کراچی میں ہوگا۔

پاکستان کپ 13 میچز پر مشتمل ہوگا، جو2مرحلوں میں کھیلا جائے گا ،4 ٹیمیں راؤنڈرابن لیگ کی بنیادپرٹی ٹوئنٹی کھیلیں گی جبکہ 3ٹیمیں ون ڈےمیچزمیں مدمقابل ہوں گی ،ایونٹ کا فائنل 4 جون کو ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو آئندہ ماہ ہانگ کانگ میں ہونیوالے ایمر جنگ ویمنز ایشیا کپ کی تیاری میں مدد دینا ہے ، پہلےمرحلے میں ویمنزایمرجنگ ایشیاکپ کی ممکنہ کھلاڑی میدان میں نظر آئینگی ۔

ٹورنامنٹ میں شریک اسٹرائیکرز ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی ، بلاسٹرز کی کپتان منیبہ علی ، چیلنجرز کی ٹیم کی قیادت لیفٹ آرم سپنر سعدیہ اقبال کریں گی جبکہ ڈائنا مائٹس کی ٹیم سدرہ امین کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

4 ٹیموں کے درمیان 6 ٹی ٹوئنٹی میچز 19 سے21 مئی تک حنیف محمدہائی پرفارمنس سینٹر اوول گراؤنڈ اورسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں کھیلے جائینگے ، 23مئی سے بلاسٹرز، چیلنجرز اور ڈائنامائٹس کی ٹیمیں 50ا وورز پرمشتمل ون ڈےٹورنامنٹ میں مدمقابل ہونگی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل سٹیٹ بینک گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا ، فاتح ٹیم کو10لاکھ روپے اوررنراپ کو5لاکھ روپے دیے جائیں گے پلیئرآف دی میچ کیلیے20ہزار،پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلیے50 ہزارکا انعام رکھا گیا ہے۔