بی سی سی آئی نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی تردید کردی

Published On 18 May,2023 08:09 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی ) نے پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی دو طرفہ سیریز کھیلنے کی تردید کردی۔

گزشتہ روز غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں، مجھے لگتا ہے کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ میں دو طرفہ ٹیسٹ میچ کھیلی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوٹرل وینیو پر بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے تیار ہیں، نجم سیٹھی

نجم سیٹھی کے بیان کے بعد بھارتی میڈیا کا بیان سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے آئندہ دنوں یا پھر مستقبل میں پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی سیریز کھیلنے کا منصوبہ نہیں بنایا، اور بھارت پاکستان کے ساتھ کی بھی قسم کی دو طرفہ سیریز کھیلنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بار دو طرفہ سیریز 2012-13 میں ہوئی تھی جب پاکستان نے تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا جس میں مہمان ٹیم نے ون ڈے سیریز 2-1 سے جیتی تھی جبکہ T20I سیریز برابری پر ختم ہوئی تھی۔ 

Advertisement