پاکستان ویمن ون ڈے کپ: ڈائنا مائٹس نے بلاسٹرز کو 78 رنز سے شکست دیدی

Published On 29 May,2023 06:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان ویمن ون ڈے کپ میں ڈائنامائٹس نےبلاسٹرزکو78 رنزسےہرادیا۔

کراچی سٹیٹ بینک گراؤنڈ میں ہونیوالے پاکستان ویمن ون ڈے کپ ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں ڈائنامائٹس نے بلاسٹرز کو شکست دیکر ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ڈائنامائٹس نے45 اوورزمیں4 وکٹوں پر214 رنز بنائے ، کپتان سدرہ امین نے 100 گیندوں پر 95 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بلاسٹرز کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ٹورنامنٹ کا پانچواں میچ بدھ کو چیلنجرز اور بلاسٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔