10 جون سے شروع ہونیوالے کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان

Published On 29 May,2023 10:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیمپ کے لئے سپنرز، بیٹرز اور فاسٹ باولرز کے ناموں کو حتمی شکل دے دی، کیمپ 10 سے 21 جون تک لاہور میں جاری رہے گا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق 10 جون سے 15 جون تک کیمپ کے پہلے مرحلے میں 12 سپنرز شرکت کرینگے جبکہ دوسرے مرحلے میں 10 فاسٹ بولرز 16 سے 21 جون تک کیمپ میں شرکت کرینگے، بیٹرز کا کیمپ 10 سے 21 جون تک جاری رہے گا۔

سپنرز میں محمد نواز، اسامہ میر، زاہد محمود، ساجد خان اور قاسم اکرم شامل ہیں ، مبصر خان، ابرار احمد، عرفات منہاس اور محمد جنید ، فیصل اکرم، سفیان مقیم اور مہران ممتاز بھی سپنرز کیمپ میں شامل ہونگے۔

فاسٹ بولرز میں نسیم شاہ، حارث روف ،وسیم جونئیر ،میر حمزہ اور فہیم اشرف شامل جبکہ عامر جمال، احسان اللہ، محمد علی، ارشد اقبال، شاہنواز دھانی اور محمد حسنین بھی شامل ہونگے۔

بلے بازوں میں بابر اعظم، امام الحق ،محمد رضوان ،سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق ،سرفراز احمد ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد ہریرہ، محمد حارث اور حارث سہیل ، افتخار احمد، سعود شکیل، عمیر بن یوسف، طیب طاہر اور حسیب اللہ خان بھی شامل ہونگے۔