لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے زیر اہتمام لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز کل بروز منگل سے ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چار روزہ لیول ٹو امپائرنگ کورس میں 65 امیدوار شرکت کریں گے، کورس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے امپائرز پول کومزید مستحکم کرنےمیں مدد ملے گی۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق کامیاب ہونے والوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ کےڈویلپمنٹ پینل آف امپائرزمیں شامل کرلیا جائے گا جو آنے والے سیزن میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کےمیچوں میں امپائرنگ کرسکیں گے۔
لیول ٹوکورس میں شریک امپائرزکی عمرکی حد 45 سال مقرر کی گئی ہے، 17-2016 کےبعدپہلاموقع ہوگا کہ امپائرز اس پینل میں شامل کیے جائیں گے ۔