لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ بھی مفید ثابت ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو میچ جتواؤں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے پورے سیزن کے لئے کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ نہیں کیا۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کرکٹرز کی شادیوں اور منگنیوں کے بجائے پرفارمنس کی فکر ہونی چاہئے۔