لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا، وفاقی حکومت، پی سی بی الیکشن کمشنر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
عدالت میں درخواست گزار نے موقف اختیارکیا ہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری سے بورڈ آف گورنرز کو پی سی بی الیکشن کمشنر نے عہدوں سے ہٹا دیا، پی سی بی الیکشن کمشنر نے غیرآئینی اقدام کرتے ہوئے بورڈ آف گورنرز کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قراردیا۔
پی سی بی کے الیکشن کمشنر نےغیرقانونی اقدام کرتے ہوئے نیا بورڈآف گورنرز تشکیل دیا۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ پی سی بی الیکشن کمشنر کا ازخود نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے کا اقدام غیرآئینی قرار دیا جائے، عدالتی فیصلہ آنے تک پی سی بی انتخابات روکنے کا حکم دیا جائے۔