اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی دعوت ولیمہ میں ساتھی کرکٹرز اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی دعوت ولیمہ میں ساتھی کرکٹرز کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
فاسٹ باؤلر کی ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے علاوہ مصباح الحق، فخر زمان، فہیم اشرف، سہیل تنویر اور موسیٰ خان بھی شریک ہوئے۔
دعوت ولیمہ میں لاہور قلندرز کے سی او او عاطف رانا اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
خیال رہے کہ حارث رؤف اور مزنا کی بارات کی تقریب کل انجام پائی تھی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث سری لنکا کے دورے کے لیے ٹیم میں شامل کھلاڑی حارث رؤف کی شادی کی تقریبات میں شریک نہ ہو سکے۔