لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین کرکٹ بورڈ کا الیکشن 22 روز میں کرانے کا حکم دیدیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی تعیناتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے 15 روز میں بورڈ آف گورنر کی تشکیل مکمل کرکے اگلے 7 روز میں چیئرمین پی سی بی کا الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی پی سی بی کے ایشوز عدالتوں میں آجاتے ہیں، ریاست کی جانب سے اداروں میں مداخلت ہورہی ہے، جس سے ملک میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔
22 جون کو بورڈ آف گورنر کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن خلاف قانون جاری کیا گیا، 5 جولائی کو مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن درست ہے، وفاقی حکومت کو مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کا اختیار حاصل ہے۔