لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ریٹائرڈ سیشن ججوں کو جوڈیشل الاؤنس سمیت پنشن ادائیگی کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کا حکم دے دیا۔
جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے فیصلہ سنایا، سرکاری وکیل نے ریٹائرڈ ججوں کو جوڈیشل الاؤنس کی ادائیگی کے نوٹیفکیشن پرعمل درآمد کی مخالفت کی اور کہا کہ عدالت ایسا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اختیار نہیں رکھتی ہے۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ اس طرح کے نوٹیفکیشن کے لیے اسمبلی کی منظوری ضروری ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ حکومت نے نوٹیفکیشن کو چیلنج نہیں کیا اب اس پر عملدرآمد کرنے کے علا وہ کیا چارہ ہے، ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن ججوں کے وکیل شہزاد شوکت نے دلائل دئیے۔