احمد آباد: (دنیا نیوز) بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے پاکستان اور بھارت کے میچ کا شیڈول تبدیل کرنے کا اعلان آج متوقع ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے شیڈول میں چند تبدیلیاں کی جائیں گی، 15 اکتوبر کو کھیلا جانے والا پاک بھارت میچ اب 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی تاریخ میں تبدیلی نوراتری تہوار کی وجہ سے کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ احمد آباد کی انتظامیہ نے سکیورٹی وجوہات اور مذہبی تہوار کی وجہ سے پاک بھارت میچ کو ری شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی۔
14 اکتوبر کو افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ میچ اب 15 اکتوبر کو دن میں کھیلے جانے کا امکان ہے، ورلڈ کپ میں میچز کے وینیوز میں تبدیلی نہیں ہو گی، صرف تاریخوں کو تبدیل کیا جائے گا، جس کا اعلان آج ہو گا۔