ایشیا کپ: سری لنکا نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

Published On 29 August,2023 08:47 pm

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نےایشیا کپ کیلئےداسن شناکا کو ٹیم کے کپتان مقرر کر دیا جبکہ کوشال مینڈس نائب کپتان مقرر ہوئے ہیں، پاٹھم نشانکا، دموتھ کرونا رتھنے، کوشال پریرا، چریتھ اسالانکا اسکوڈ کا حصہ ہونگے۔

دھننجیا ڈی سلوا،سدھیرا سماراوکراما، مہیش تھکشانا، دونیتھ ویلالاگے ، متھیشا پتھیرانا ، کسن راجیتھا ، دُشان ہیمانتھا، بنورا فرنینڈواور پرامودھ مدوشان بھی سکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ وانندو ہسارانگا اور دُشمانتھا چمیراانجری کی وجہ سے اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق کوشال پریرا فلو کی وجہ سے سکواڈ جوائن نہیں کر سکے،کوشال پریرا صحتیاب ہونے کے بعد سکواڈ جوائن کریں گے۔

سری لنکا ایشیاکپ میں پہلا میچ 31 اگست کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔