پالے کیلے: (دنیا نیوز) قومی فاسٹ باولر نسیم شاہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف ون ڈے کا تجربہ نیا تھا اللہ کا شکر ہے اچھی باولنگ ہوئی۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ شروع میں گیند سوئنگ ہو رہا تھا، جوش کے ساتھ باؤلنگ کی، کوشش تھی اچھی جگہ گیند ڈالوں، ون ڈے کرکٹ میں صبر کے ساتھ باولنگ کرنی پڑتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ اچھی لائن سے باولنگ کی تو بھارت کے بیٹرز وکٹیں دینگے، بھارت کے خلاف میں نے کوشش کی کہ انکو رنز نہ بنانے دوں۔
.@iNaseemShah opens up about the experience of playing his first ODI against India and the lines and lengths he maintained in his impressive spell #PAKvIND | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/pX2pIhF5Jb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 3, 2023
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ون ڈے فارمیٹ تھوڑا تبدیل ہوتا ہے لیکن یہ تجربہ بہت مختلف تھا، شاہین آفریدی نے شروعات میں بہترین باؤلنگ کی، حارث روف نے درمیان میں آ کر بہت اچھی باؤلنگ کی۔
قومی فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی کوشش کر رہا تھا اور ہم کامیاب ہوئے، بچپن میں لاہور میں بہت کرکٹ کھیلی وہاں میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کرینگے، کوشش کرینگے کہ لاہورکے میچ کو انجوائے کریں اور جیتیں۔