پالی کیلے: (دنیا نیوز) ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان اور بھارتی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں خوش گپیاں لگائیں۔
پالی کیلے کرکٹ سٹیڈیم میں پریکتس سیشن کے دوران بھارتی بلے باز ویرات کوہلی، حارث روف اور شاداب خان سے بات چیت کرتے نظر آئے۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے بابر اعظم اور امام الحق سے گفتگو کی جبکہ بھارتی بولر محمد سراج بھی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ساتھ بات چیت کرتے رہے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 1, 2023
شاہین آفریدی اور ویرات کوہلی کے مصافحہ کرنے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایشیاء کپ کے پہلے مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرا کل پالی کیلے میں ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دو بجکر تیس منٹ پر شروع ہوگا۔