لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے ایشیا کپ میں پاکستان کو بڑا خطرہ قرار دیدیا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے بھارتی آف سپنر روی چندرن ایشون نے کہا کہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں کامیابی کا انحصار کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی کارکردگی سے مشروط ہے کیونکہ دونوں کرکٹرز کی فارم دیگر ٹیموں کیلئے مسئلہ بن سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بابر اعظم اور محمد رضوان نے مڈل آرڈر میں مسلسل پرفارمنس دیتے ہیں تو پاکستان ٹیم اس ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں دیگر ٹیموں کیلئے بڑا خطرہ ہو گی۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے ایشون نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ غیر معمولی کرکٹرز پیدا کیے ہیں، ٹیپ بال کرکٹ کی وجہ سے وہاں فاسٹ باؤلرز آتے ہیں جیسا کہ 90 اور 2000 کی دہائی میں دیکھنے کو ملتے تھے تاہم پچھلے کچھ عرصے میں مختلف لیگز اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے گرین شرٹس کو اچھے بیٹر بھی فراہم کیے ہیں۔