ملتان: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں آئمہ بیگ اور تریشالا نے سماں باندھ دیا۔
ٹورنامنٹ کے آغاز پر ملتان سٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکاررہ تریشالا گورونگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔
افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم کے رنگوں کے امتزاج والے غبارے بھی فضا میں چھوڑے گئے، اس دوران ایشیا کپ کی ٹرافی بھی سٹیڈیم میں رکھی گئی تھی جس کو اپنی ٹیم کے پاس دیکھنے کیلئے شائقین کی بے چینی دیدنی تھی۔