ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے میچ سے قبل بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا اور ٹیم کے اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس وائرل بخار کی وجہ ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں، لٹن داس وائرل بخار سے چھٹکارا نہ پا سکے، سکواڈ میں ان کی جگہ انعام الحق کو شامل کر لیا گیا، انعام الحق آج سری لنکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ میں بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ 31 اگست کو شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ بھارتی ٹیم کے بیٹر کے ایل راہول ایشیا کپ کے ابتدائی 2 میچز سے باہر ہوگئے ہیں، کے ایل راہول ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ کنڈیشنگ کیمپ میں شریک ہیں تاہم وہ 100 فیصد فٹنس ثابت نہیں کر سکے تاہم کے ایل راہول ٹیم کے ہمراہ سری لنکا جائیں گے۔