ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کیخلاف میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

Published On 29 August,2023 09:02 pm

ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان نے نیپال کیخلاف میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ۔

ایشیا کپ کا افتتاحی میچ کل پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے، شاداب خان نائب کپتان مقرر ہوئے۔

پاکستانی ٹیم میں فخرزمان، امام الحق، سلمان علی آغا اور افتخار احمد شامل محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔