قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا سے وطن واپس پہنچ گئی

Published On 03 September,2023 08:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا سے وطن واپس پہنچ گئی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے کولمبو سے لاہور پہنچی ہے ،قومی ٹیم کل آرام کر گی جبکہ 5ستمبر کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گی۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم سپر فور مرحلے کا اپنا پہلا میچ 6 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔