پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

Published On 07 September,2023 09:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان ویمنز ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، اس موقع پر دونوں کپتانوں نے بلند عزائم ظاہر کیے، تین میچز پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے، سیریز کا دوسرا میچ 11 اور تیسرا 14 ستمبر کوکھیلا جائے گا۔

پاکستانی کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ وہ جمعہ کو اپنے 100 ویں میچ کو شاندار کارکردگی کے ساتھ یاد گار بنانے کی کوشش کریں گی۔

جنوبی افریقی ویمن ٹیم کی کپتان لاورا ولوارٹ نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز میں شکست کا داغ دھونے کی کوشش کریں گے، پاکستانی سپنرز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنائی ہے۔