لاہور: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کا میچ دیکھا۔
صدر مملکت ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کے موقع پر سٹیڈیم آئے اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کے ساتھ میچ دیکھا۔
اس موقع پر بنگلادیش کے ہائی کمشنر روح العالم، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان بھی قذافی سٹیڈیم میں ان کے ساتھ موجود تھے۔