اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کے معاملہ پر وزرات قانون نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔
وزارت قانون کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد صدر مملکت کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رہا۔