اسلام آباد: (دنیا نیوز) حمیرا احمد نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پرنسپل سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دینے سے انکار کر دیا ہے۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو گریڈ 22 کی افسر حمیرا احمد نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بغیر پوچھے ہی نامزد کردیا گیا، اپنے فیصلے سے سیکرٹری سٹیبلشمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے اپنے پرنسپل سیکرٹری وقار احمد کو ہٹا کر حمیرا احمد کو سیکرٹری لگانے کی سفارش کی گئی تھی۔