پشاور: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے محمد ابراہیم خان کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی، محمد ابراہیم خان قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ہیں۔
صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔