دوسرا ون ڈے، آسٹریلیا کو شکست، بھارت نے سیریز اپنے نام کرلی

Published On 24 September,2023 11:32 pm

اندور: (ویب ڈیسک) بھارت نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 99 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

بھارت کے شہر اندور میں کھیلے گئے بھارت آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 399 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی اننگز کے دوران بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے پر میزبان ٹیم کو 33 اوورز میں 317 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف ملا جس کے تعاقب میں کینگروز 217 رنز پر ڈھیر ہوگئے، یوں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 99 رنز سے میچ جیت لیا۔

قبل ازیں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔ شبمن گل اور شری یاس ائیر نے سنچریاں جبکہ سوریا کمار یادیو اور کے ایل راہول نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 27 ستمبر کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔