نئی دہلی: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کی انگلینڈ کیخلاف ورلڈکپ کے افتتاحی میچ شرکت مشکوک ہوگئی۔
کیوی کپتان کین ولیمسن کو پاکستان کے خلاف وارم اَپ میچ میں انجری کے باعث انہیں آرام کروایا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔
کیوی ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن طویل عرصے سے کرکٹ سے دور ہیں تاہم وہ تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں، مینجمنٹ چاہتی ہے کہ انکی ٹیم میں شمولیت مکمل صحتیابی کے بعد یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ کین ولیمسن انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث انکی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان تھا، نیوزی لینڈ کو ورلڈکپ کے افتتاحی مقابلے میں دفاعی چیمئین انگلینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔