سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگا ہے اورکینگروز ٹیم کے اہم سپنر ایشٹن اگر انجری سے نجات نہیں پا سکے جس کی وجہ سے وہ ورلڈکپ سکواڈ سے باہر ہوگئے، انہیں انجری جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ہوئی تھی۔
آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی سکواڈ کا اعلان کر رکھا تھا، تاہم جمعرات کو اس میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے سکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ایشٹن اگر کی جگہ مارنس لبو شین کو ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
— Cricket Australia (@CricketAus) September 28, 2023
بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں پیٹ کمنز آسٹریلیا کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان ایبٹ،ایلکس کیری، کیمرون گرین،جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ،جوش انگلس، مارنس لبو شین، مچل مارش، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زیمپا شامل ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف پہلا وارم اپ میچ 30 ستمبر کو کھیلے گی، ورلڈکپ میں آسٹریلیا کا پہلا میچ میزبان بھارت کےخلاف 8 اکتوبر کو شیڈول ہے۔