ورلڈ کپ: جنوبی افریقی کپتان کا بھارت سے وطن واپس جانے کا فیصلہ

Published On 28 September,2023 10:21 am

حیدر آباد: (ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما بھارت سے وطن واپس جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیمبا باووما خاندانی وجوہات کی بنا پر وطن واپس جا رہے ہیں، وہ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز نہیں کھیلیں گے۔

جنوبی افریقہ کے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچز شیڈول ہیں جن میں ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کریں گے، جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم رواں ہفتے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچی تھی۔