کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔
داسن شناکا سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے اور کوشل مینڈس کو نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے، سری لنکا کے اہم سپنر وینندو ہسرنگا انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔
سری لنکن سکواڈ میں داسن شاناکا (کپتان)، کوشل مینڈس (نائب کپتان)، کوسل پریرا، پاتھم نسانکا، دی متھ کرونارتنے، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دشن ہیمنتھا، مہیش تھیکشنا، دونتھ ویلالاگے، کاسن راجیتھا، متھیشا پتھیرانا، لاہیرو کمارا، دلشان مدوشنکا شامل ہیں جبکہ چمیکا کرونارتنے ٹریولنگ ریزرو میں رکھا گیا ہے۔
— Sri Lanka Cricket (@OfficialSLC) September 26, 2023
فاسٹ بولر دشمنتھا چمیرا بھی کندھے کی انجری سے صحتیاب نہ ہونے کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے تاہم ایشیا کپ میں انجری کی وجہ سے باہر ہونے کے بعد دلشان مدوشنکا اور لاہیرو کمارا ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔
سری لنکا ورلڈ کپ سے قبل 29 ستمبر کو بنگلہ دیش اور 2 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف دو وارم اپ میچز کھیلے گا، وہ اپنا ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔