لاہور: (دنیا نیوز) ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں انجرڈ ہونے والے قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نسیم شاہ کو طبی معائنے اور قابل ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد کندھے کی سرجری کے لیے کہا گیا ہے۔
امید کی جارہی ہے کہ فاسٹ باؤلر کو مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں چار ماہ لگیں گے۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ کے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بھی نسیم شاہ کی صحت کے حوالے سے بتایا تھا۔