کولمبو: (دنیا نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، لیگ سپنر وانندو ہسارنگا انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
وانندو ہسارنگا ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہیں، اسی انجری کی وجہ سے وانندو ہسارنگا ایشیا کپ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق ری ہیب کے دوران وانندو ہسارنگا کی تکلیف میں اضافہ ہوا جس کے بعد وہ ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔
سری لنکن ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔