ڈھاکا: (دنیا نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لئے 15 رکنی بنگلہ دیشی سکواڈ اعلان کر دیا گیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ( بی سی بی ) نے بالآخر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، سکواڈ کی قیادت شکیب الحسن کریں گے اور لٹن داس ان کے نائب ہوں گے۔
شکیب، تمیم اقبال کے بارے میں بات کر رہے تھے جنہوں نے بی سی بی کو آگاہ کیا تھا کہ وہ اپنی فٹنس مسائل کی وجہ سے 5 سے زیادہ میچ نہیں کھیل سکیں گے، آخر میں بی سی بی کی جانب سے تمیم اقبال کو ٹیم سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) September 26, 2023
بنگلہ دیشی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں شکیب الحسن (کپتان)، لٹن داس (نائب کپتان)، نجم الحسن شانتو، تنزید حسن، توحید ہردوئے، محمود اللہ ریاض، مشفیق الرحیم، مہدی حسن، مہدی ریاض، تنظیم احمد ثاقب، نسوم احمد، شرف اسلام، حسن محمود، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔
بنگال ٹائیگرز 29 ستمبر کو سری لنکا اور 2 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف گوہاٹی میں دو وارم اپ میچز کھیلیں گےجبکہ میگا ایونٹ میں ان کا پہلا مقابلہ 7 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف ہوگا۔
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) September 26, 2023