حیدر آباد دکن : (دنیا نیوز)پاکستانی ٹیم جیت کا عزم لیے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی۔
قومی ٹیم لاہور سے براستہ دبئی بھارتی شہر حیدرآباد دکن پہنچی، پاکستانی ٹیم لاہور سے دبئی روانہ ہوئی جہاں قومی ٹیم نے 9 گھنٹے قیام کیا۔
حیدر آباد میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود پاکستانی شائقین نے قومی سکواڈ کا استقبال کیا، بعدازاں پاکستان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل لے جایا گیا۔
— Team Babar Azam (@Team_BabarAzam) September 27, 2023
دوسری جانب پاکستان ٹیم کے بھارت پہنچنے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے ٹیم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پہچنے والے شائقین کو نعرے لگانے پاکستانی جھنڈے لہرانے سے روک دیا ۔
پاکستانی شاہین 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلیں گے، 3 اکتوبر کو دوسرا وارم اپ میچ آسٹریلیا کے خلاف ہوگا۔
ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو ہو گا، پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گی۔