حیدرآباد: (دنیا نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بھارت میں موجود پاکستان ٹیم کو ڈائریکٹر ٹیم مکی آرتھر نے جوائن کر لیا۔
مکی آرتھر انگلینڈ سے کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی مصروفیات کے اختتام پر بھارت پہنچے ہیں۔
مکی آرتھر اس سے قبل ایشیا کپ میں چند میچز کیلئے قومی ٹیم کے ساتھ تھے تاہم وہ اب مکمل طور پر پاکستان ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔
پاکستان ٹیم آج سہ پہر کے سیشن میں ٹریننگ کرے گی، پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔