قائد اعظم ٹرافی، کراچی وائٹس نے لاہور کیخلاف نیا ریکارڈ بنا ڈالا

Published On 01 October,2023 04:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قائد اعظم ٹرافی میں کراچی وائٹس نے لاہور کیخلاف نیا رکارڈ بنا دیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے کراچی وائٹس اور لاہور وائٹس کے درمیان ہونیوالے ٹیسٹ میچ میں کراچی وائٹس نے ایک اننگز میں پہلی بار پانچ سنچریاں بنا کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

کراچی وائٹس کے خرم منظور، عماد عالم، اسد شفیق، رمیز عزیز اور سرفراز احمد نے سنچریاں سکور کیں، فرسٹ کلاس کرکٹ، بشمول ٹیسٹ میچز کی تاریخ میں پانچویں بار ایک اننگز میں 5 سنچریاں بنیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 1945 میں رانجی ٹرافی میں میسور کیخلاف ہولکر کی اننگز میں 6 سنچریاں تھیں، 1901 میں نیو ساوتھ ویلیز نے شیفلڈ شیلڈ میں ساؤتھ آسٹریلیا کیخلاف 5 سنچریاں کیں۔

1955 میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز اور 2001 میں پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 5، 5 سنچریاں سکور کیں۔