نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی

Published On 07 October,2023 03:13 pm

احمد آباد: (دنیا نیوز) نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم کوبم سےاڑانےکی دھمکیاں ملنے لگیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کو نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی کی ای میل موصول ہوئی ہے۔

دوسری جانب ممبئی پولیس کا کہنا ہے دھکمی ملنے کے پیش نظر احمد آباد کی سکیورٹی بڑھادی ہے، دھمکی آمیز ای میل کا جائزہ لے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے حملوں کی دھمکیوں کا الزام خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں پر لگا دیا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں ہی شیڈول ہے۔