نئی دہلی: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی اننگ میں 3 سنچریاں بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
ورلڈ کپ 2023ء کے چوتھے میچ میں سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین ڈر ڈسن اور ایڈین مارکرم نے سنچریاں بنائیں۔
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 7, 2023
ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں صرف چوتھی مرتبہ ایک اننگ میں 3 سنچریاں بنی ہیں، 4 میں سے 3 مرتبہ یہ اعزاز جنوبی افریقہ کی ٹیم کو حاصل رہا جبکہ ایک مرتبہ انگلینڈ نے کارنامہ سرانجام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے جنوری 2015ء میں ویسٹ انڈیز اور اکتوبر 2015ء میں بھارت کے خلاف 3، 3 سنچریاں کیں، انگلینڈ نے سال 2022ء میں نیدرلینڈز کے خلاف ایک اننگ میں 3 سنچریاں بنائیں۔